قومی سنوکر چیمپئن شپ کے فاتح کھلاڑیوں کو ملائشیاء بھیجا جائیگا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے کراچی میں جاری قومی سنوکر چیمپئن شپ میں فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں کو ایشین سنوکر چیمپئن شپ کیلئے ملائیشیاء بھیجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے بتایا کہ ایسوسی ایشن ڈومیسٹک سطح پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری نیشنل سنوکر چیمپئن شپ میں ٹائٹل جیتنے والے اور رنر اپ کھلاڑیوں کو رواں سال اپریل میں ملائیشیاء میں ہونے والی ایشین سنوکر چیمپئن شپ کیلئے بھیجا جائے گا۔