ورلڈ کپ کی جس طرح تیاری ہونی چاہیے تھی ویسی نہیں ، آفریدی

ورلڈ کپ کی جس طرح تیاری ہونی چاہیے تھی ویسی نہیں ، آفریدی

  

سڈنی( نیٹ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ پر اپنے ملے جلے خیالات کا اظہار کیاہے ۔ اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راونڈر شاہد آفریدی نے کہاہے کہ ورلڈ کپ کی جس طرح تیاری ہونی چاہیے تھی ویسی نہیں ہے۔ فاسٹ بولر توقعات پر پورا نہیں اتررہے تو یاسر شاہ کو کھلانے میں حرج نہیں۔ ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھاہے،ٹیم کی کارکردگی میں مدد گارہوگا ۔ ورلڈ کپ کے دوران 8 ہزاررنزاور 400 وکٹ کا سنگ میل عبورکرنا چاہتاہوں ۔ صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ انضمام الحق سے موازنہ میرے لیے فخرکی بات ہے۔ نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود ورلڈ کپ میں اچھا کھیلیں گے ۔احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ شکست سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔پاک بھارت میچ کی اہمیت کا اندازہ ہے ۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ نئی گیند سے بولنگ کی تیاری کررہا ہوں ۔ٹنس مسائل کی وجہ سے بولرز توقعات پر پورا نہیں اترے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -