ناصر جمشید کو ٹیم میں شامل کرنا سمجھ سے باہر ہے، محمد یوسف
لاہور( سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے کہا ہے کہ حفیظ کے زخمی ہونے پر ناصر جمشید کو ٹیم میں شامل کرنا سمجھ سے باہر ہے،اظہر علی بہترین آپشن تھا،صہیب مقصود سے اوپننگ کرانا زیادتی ہو گی اسے قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر جمشید ناکام ہورہے ہیں انہی کو دوبارہ استعمال کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ،ناصر جمشید دبئی کی وکٹ پر بھی سکور نہیں کر سکے ،ہم نے پاکستان ٹیم کے بارے میں سوچنا ہے ،تعلقات کو مد نظر نہیں رکھتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہئے ، اظہر علی محمد حفیظ کا بہترین آپشن تھا جس کی ٹیسٹ اور ون ڈے میں بہترین کارکردگی ہے، اظہر علی ٹیکنیک کے لحاظ سے محمد حفیظ سے بہتر کھلاڑی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ناصر جمشید نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی کوئی زیادہ رنز نہیں کیے ،صہیب مقصود سے اوپن کرانا ان سے زیادتی ہو گی ۔