ورلڈکپ ، 25میچ آفیشلز ذمہ داریاں نبھائیں گے

ورلڈکپ ، 25میچ آفیشلز ذمہ داریاں نبھائیں گے

  

 سڈنی( نیٹ نیوز ) آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے 25میچ آفیشلز ذمہ داریاں نبھائیں گے ،5 آفیشلزایلیٹ پینل ،12امپائرزآئی سی سی ایلیٹ امپائرزاور 8امپائرزانٹرنیشنل پینل آف امپائرز سے لئے گئے ہیں۔آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیاہے،5 آفیشلزایلیٹ پینل ،12امپائرزآئی سی سی ایلیٹ امپائرزاور 8امپائرزانٹرنیشنل پینل آف امپائرز سے لئے گئے ہیں۔25آفیشلز 15فروری سے 29مارچ تک جاری رہنے والے میگاایونٹ میں فرائض سرانجام دیں گے ۔میچ ریفریز میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون،انگلینڈ کے کرس براڈ،نیوزی لینڈکے جیف کرو،سری لنکا کے رانجن مدوگالے اور روشن ماہنامہ شامل ہیں ۔آئی سی سی کے ایلیٹ پینل امپائرز میں پاکستان کے علیم ڈار،نیوزی لینڈکے بلی باؤڈن،آسٹریلیا کے بروئس آکسنفورڈ،انگلینڈکے ای این گولڈ،سری لنکا کے کمار دھرما سینا ،انگلینڈ کے ماریسس ایروسمس،نیگل لانگ،آسٹریلیا کے پال ریفل ،انگلینڈ کے رچرڈ ایلنگ ورتھ،جنوبی افریقہ کے رچرڈ کیٹل بروگ،رڈ ٹکراور سٹیو ڈیوس شامل ہیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -