انٹر بورڈ کھیلوں کے مقابلے 15 فروری سے شروع ہوں گے

انٹر بورڈ کھیلوں کے مقابلے 15 فروری سے شروع ہوں گے

  

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے زیر اہتمام تیسرے انٹر بورڈ کھیلوں کے مقابلے 15 سے 22 فروری تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔ ان مقابلوں کا انعقاد انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے تعاون سے کیا گیا ہے، ایونٹ میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جن میں ایتھلیٹکس (بوائز اینڈ گرلز)، بیڈمنٹن بوائز اینڈ گرلز، ہاکی بوائز اینڈ گرلز، والی بال بوائز اینڈ گرلز، تائیکوانڈو بوائز اور ٹیبل ٹینس گرلز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 روزہ مقابلوں میں 1060 بوائز، 700 کے قریب گرلز اور ٹیم حکام شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بوائز مقابلے 15 سے 19 جبکہ گرلز مقابلے 20 سے 22 فروری تک منعقد ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -