پہلی بلائینڈ ٹی 20 اور جونیئر سپر لیگ مارچ میں کھیلی جائے گی

پہلی بلائینڈ ٹی 20 اور جونیئر سپر لیگ مارچ میں کھیلی جائے گی

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل نے آئندہ ماہ پہلی ٹی 20 اور جونیئر سپر لیگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ پہلی بلائینڈ ٹی 20سپر لیگ گوجرانوالہ ، گجرات اور سیالکوٹ میں کھیلی جائے گی جس میں 5 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اسلام آباد لیپرڈز، کشمیر ایگلز ، سندھ ڈولفنز ، پنجاب لائنز اور کے پی کے پینتھرز شامل ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ تینوں شہروں میں 2 سے 8 مارچ تک کھیلاجائیگا۔  اسی طرح فیصل آباد کرکٹ کلب کے زیر اہتمام 9سے 12مارچ تک پہلی جونیئر سپر لیگ کھیلی جائے گی جس میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اسلام آباد ، سندھ ، پنجاب اور کے پی کے شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -