موہیت شرما انجرڈ ایشانت شرما کی جگہ ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل

موہیت شرما انجرڈ ایشانت شرما کی جگہ ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ( نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ نے انجرڈ ایشانت شرما کی جگہ موہیت شرما کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ تجربہ کار فاسٹ باؤلر ایشانت شرما گھٹنے کی تکلیف کے باعث رواں ہفتے سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ سے باہرہو گئے ہیں۔ ٹرائنگولر سیریز میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد عالمی کپ سے قبل ایشانت شرما کا ٹیم سے آؤٹ ہونا بھارت کیلئے بڑا دھچکہ ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان کے متبادل کے طور پر موہیت شرما کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری آئی سی سی نے بھی دے دی ہے۔ ورلڈ کپ میں بھارت اپنا پہلا میچ روایتی حریف پاکستان سے 15 فروری کو کھیلے گا۔ واضح رہے کہ موہیت شرما اب تک 12 ون ڈے میچوں میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں انہوں نے 10 وکٹیں حاصل کیں۔