سری لنکن فاسٹ باؤلر دھمیکا پرساد انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر

سری لنکن فاسٹ باؤلر دھمیکا پرساد انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر

  

سڈنی( نیٹ نیوز)سری لنکن فاسٹ باؤلر دھمیکا پرساد ٹریننگ کے دوران ہاتھ میں فریکچر ہونے پر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور وہ تقریباً ایک ماہ تک کھیل کے میدانوں سے دور رہیں گے۔ دھمیکاپرساد سری لنکا کے اہم باؤلر ہیں اور ان کا میگا ایونٹ سے باہر ہونا سری لنکا کیلئے بڑا نقصان ہے۔ سری لنکن ٹیم انتظامیہ نے تاحال ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا البتہ شمندا ارنگا اور دشمناتھا چمیرا میں سے کسی ایک کو سکواڈ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے تاہم اس کا فیصلہ چیف سلیکٹر سنتھ جائے سوریا نیوزی لینڈ پہنچ کر کپتان سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ (کل) منگل کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -