ورلڈ کپ ،بھارت اعزاز کا کامیابی سے دفا ع کریگا،ٹنڈولکر

ورلڈ کپ ،بھارت اعزاز کا کامیابی سے دفا ع کریگا،ٹنڈولکر

  

 ممبئی ( نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ماسٹر بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کہاہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سرزمین پر کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں بھارتی ٹیم مہدرا سنگھ دھونی کی قیادت میں اپنے ایک اعزاز کا کامیابی کے ساتھ دفاع کرے گی۔ ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں کہا کہ پہلے وہ ٹیم میں رہ کر بھارتی ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کرتے تھے لیکن اب میدان سے باہر رہ کر ٹیم کو بھر پور سپورٹ کرتے ہیں ۔ انہوں نے اس موقعہ شائقین کرکٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ مشکل وقت میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں تاکہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کامیابیاں سمیٹ سکے۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم ہر میچ اپنے نام کرے لیکن ایسا ممکن نہیں

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -