نیوزی لینڈمیں ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں جاری

نیوزی لینڈمیں ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں جاری

  

 کرائسٹ چرچ ( نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ میں کرکٹ کے عالمی میلے کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس کے لیے خصوصی نغمہ بھی تیار کیا جارہا ہے۔ نغمے کے پس منظر میں زلزلے کی تباہ کاریوں کے مناظر شامل ہیں۔ گلوکارہ ہیلے ویسٹینر ریہرسل کے لیے لندن سے آکلینڈ پہنچ گئیں۔ورلڈ کپ کے مشترک میزبان نیوزی لینڈ میں میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب ہیگلے پارک آکلینڈ میں بارہ فروری کو ہوگی۔ اسی روز آسٹریلیا کے شہر میلبرن مین بھی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ کیویز کے دیس میں افتتاحی تقریب کے شایان شان انعقاد کی تیاری بھرپور انداز سے جاری ہیں۔ تقریب کے خصوصی نغمے میں گلوکارہ ہیلے ویسٹینر اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -