ورلڈ کپ، کوہلی کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہے ، مہندر امر ناتھ

ورلڈ کپ، کوہلی کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہے ، مہندر امر ناتھ

  

کلکتہ ( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر مہندرامرناتھ نے کہاہے کہ ویرت کوہلی کو ورلڈ کپ میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ کوہلی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لئے بھی بہترین امیدوار ہیں ۔ ایک غیر ملکی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو بھی کھلاڑی بھر پور فارم میں ہو اسے پہلے بیٹنگ کا موقعہ ملنا چاہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ویرت کولی اس وقت بھر پور فارم میں ہیں ۔ ان کا سٹائل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویرت ایک جارہانہ بلے باز ہیں، ہمیشہ چیلنج لینے کے لئے تیار ہوتے ہے اور دباؤ میں کھیلنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -