وارم اپ میچ شاہین،آج بنگال ٹائیگر ز مقابلہ کیلئے میدان میں اترینگے

وارم اپ میچ شاہین،آج بنگال ٹائیگر ز مقابلہ کیلئے میدان میں اترینگے

  

 سڈنی( نیٹ نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ، پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور بلیک ٹاؤن اولمپک پارک، سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے عالمی میلے سے قبل تمام ٹیمیں وارم اپ میچز کھیلنے میں مصروف ہیں اور اس ضمن میں آج چار میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں پاکستانی شاہین بنگلہ دیشی ٹائیگرز سے سڈنی کے مقام پر پنجہ آزما ہوں گے۔ دوسرا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے مابین لنکن میں کھیلا جائے گا۔ تیسرے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا وارم اپ میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گادوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ حال میں ہماری ون ڈے میں کارکردگی اچھی نہیں رہی، کوشش یہی ہے کہ ٹیم کی خراب کارکردگی کے تسلسل کو توڑنے میں کامیاب ہوجائیں، ایک مرتبہ جیت کا سلسلہ شروع ہوا تو کارکردگی بہتر ہوتی چلی جائے گی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سعید اجمل بہترین بولر ہیں، لیکن انھوں نے معطلی کے بعد بالکل بھی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی شمولیت کا فیصلہ بہت مشکل ہے۔سعید اجمل کو خود بھی یقین نہیں وہ انٹرنیشنل کرکٹ کب کھیلیں گے۔پاکستان ٹیم کی موجودہ کارکردگی کے حوالے سے مصباح نے کہا کہ گذشتہ کچھ سیریزمیں ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ کوشش ہوگی کہ خراب پرفارمنس کے بھنور سے نکلا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ایک اچھی جیت کی ضرورت ہے، ایک مرتبہ جیت کا سلسلہ شروع ہوا تو کارکردگی بہتر ہوتی چلی جائے گی۔مصباح الحق نے مزید کہا کہ جنید خان کی انجری سے ٹیم کو بڑا نقصان ہوا، اس ٹیم کے بارے میں بھی کافی پرعزم ہوں، یہ ٹیم کسی بھی ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -