بھارت کیخلاف کامیابی اہمیت کی حامل ہوگی، وقار یونس

بھارت کیخلاف کامیابی اہمیت کی حامل ہوگی، وقار یونس
 بھارت کیخلاف کامیابی اہمیت کی حامل ہوگی، وقار یونس

  

 سڈنی ( نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو پیغام دیدیا ہے کہ نتائج کی پرواہ کئے بغیر میدان میں سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں۔آئی سی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں وقار یونس نے بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی کو اپنا ہدف بنالیا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ورلڈکپ میں آخری میچ میں ناکامی سے جو سلسلہ ٹوٹا، اسے اس ورلڈکپ میں پہلے میچ میں کامیابی سے جوڑنے کی کوشش کریں گے۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ بھارت کے ورلڈکپ کے پہلے میچ میں کامیابی اہمیت کی حامل ہوگی۔ وقار یونس نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ ٹیم کارکردگی میں تسلسل قائم ہوجائے ۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں سب سے بڑا ہدف بھارت کو ہراناہے،گزشتہ ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کی وجہ سے باہر ہوئے تھے اس بار بھارت کو ہرا کر ورلڈ کپ کے ٹائٹل کی جانب سفرکاآغازکریں گے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -