ٹیم کو ایک اور دھچکہ ،حفیظ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر،ناصر جمشید شامل ٍ

ٹیم کو ایک اور دھچکہ ،حفیظ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر،ناصر جمشید شامل ٍ
 ٹیم کو ایک اور دھچکہ ،حفیظ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر،ناصر جمشید شامل ٍ

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا،محمد حفیظ زخمی ہو کر ایونٹ سے باہر،اوپنر ناصر جمشید کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا،ڈاکٹروں نے محمد حفیظ کو3ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے،جمشید کی سلیکشن کا اعلان آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل محمد حفیظ کے ان فٹ ہونے سے ایک اور دھچکا لگا ہے۔محمد حفیظ پریکٹس کے دوران زخمی ہونے کے باعث ورلڈ کپ کے ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انھیں 3ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ناصر جمشید نے 45 ایک روزہ میچز کھیلے ہوئے ہیں۔پی سی بی کے چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے کہا ہے کہ محمد حفیظ کے متبادل ناصر جمشید کا نام ہے محمد حفیظ کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے ، ٹیکنیکل کمیٹی کے جائزے کے بعد ناصر جمشید کے نام کا اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ نے ناصر جمشید کا نام تجویز کیا ہے شہریار خان کا کہنا ہے کہ سعید اجمل نے ‘‘دوسرا’’ سمیت تمام ڈیلیوریز ٹیسٹ پاس کرلئے ہیں اور اگر ٹورکمیٹی انہیں ورلڈ کپ کھلانا چاہے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ شہریار خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے 2 مرکزی کھلاڑی باہرہوگئے، سعید اجمل کا بولنگ ایکشن درست ہونا خوشی کی بات ہے اور اب ان کے بولنگ ایکشن میں کوئی خامی نہیں جبکہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں محمد حفیظ کی جگہ ناصرجمشید کو شامل کیا گیا ہے جو ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور ان سے بہتری کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنید خان کی جگہ ٹیم میں شامل کئے گئے فاسٹ بولر راحت علی کو ویزا مل چکا ہے جبکہ ناصر جمشید آئی سی سی ئی کنفرم کرنے کے بعد پاکستان سے روانہ ہوں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد بھارت،بنگلا دیش اور انگلینڈ سے سیریز ہوں گی جبکہ نیپال اورہالینڈ کی ٹیمیں بھی پاکستان آنا چاہتی ہیں، دو تین جگہ مخصوص کرلی گئیں ہیں جہاں سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں اور امید ہے کہ پاکستان میں ہوم سیریز کا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش میں ہماری ہوم سیریز ہے اس لیے معاوضے کا تقاضہ کیا اور اگر بنگلا دیش سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ممکن ہے سیریز کھیلنے ٹیم نہ جائے۔چیف سلیکٹر معین خان نے کہا ہے کہ حفیظ کا ورلڈ سکواڈ سے باہر ہونا بہت بڑا دھچکا ہے حفیظ کی جگہ ناصر جمشید بہترین اآپشن تھا اس لئے بورڈ سے ناصر جمشید کیلئے درخواست کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح بھارتی ٹیم بھی فٹنس مسائل کا شکار ہے ،پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ میں ناکامیوں سے دوچار ہوئی اسی طرح بھارت کی ٹیم آسٹریلیا کے دورے میں ناکامیوں سے دوچاررہی ہے ۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں صہب مقصود سے اوپن کرانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے اور اس سے اس کی مشق بھی کرائی جا رہی ہے۔پاکستان کے پاس ناصر جمشید کے علاوہ کامران اکمل،شاہزیب حسن اور عمران نزیر جیسے اوپنگ بیٹسمینوں کا آپشن موجود تھالیکن ان ناموں پر غور نہیں کیا گیا۔معین خان نے صرف ایک نام ناصر جمشید تجویز کیا ہے جس کی شہریار نے منظوری دے دی ہے۔عمران نزیر کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا ء ہیں اور اپنا علاج کروا رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -