یوسف بھائیز لاہور جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پزیر

یوسف بھائیز لاہور جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پزیر
 یوسف بھائیز لاہور جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)یوسف بھائیز لاہور جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پزیر،ایونٹ تین روز تک جاری رہا جس میں لاہور بھر سے جونیئر ٹینس سٹارز نے بھرپور شرکت کی اور اپنے اپنے کھیل کا رنگ جمایا اس موقع پر ہونے والے بوائز انڈر10 میں حسن امجد نے حسن ملک کو 8-1 سے ہرادیا جبکہ بوائز انڈر12 میں احمد کامل نے سمیر احمد کو 8-5 سے شکست دیدی اس طر ح انڈر 14 میں فائز احمد نے احسان علی کو 6-1 6-4 کی شکست سے دوچار کیا بوائز انڈر18 میں حافظ ارباب نے حمبل کو شکست سے دوچار کیا اس موقع پر انڈر گرلز18میں ایشا جواد نے نور ملک کو 7-5 6-1 سے ہرایا اس اختتامی روز مہمان خصوصی چیئرمین پی ایچ اے کامران لاشاری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر منتظمین ایونٹ عرفان یوسف، رضوان یوسف اور سلمان یوسف نے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد ملک میں اس کھیل کو فروغ دینا ہے اور لاہور میں اس کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کی ہمیں خوشی ہے اس ایونٹ نے ایسے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کئے ہیں جو اس کھیل میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتے ہیں مستقبل میں بھی ہم اسی طرح اس کھیل کی ترقی و ترویج کے لئے کام کریں گے اور اس کے لئے ہم اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔