قیمتوں میں مسلسل گراوٹ،پٹرول کی جنوری میں ریکارڈ فروخت

قیمتوں میں مسلسل گراوٹ،پٹرول کی جنوری میں ریکارڈ فروخت

  

کراچی(آئی این پی)پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ سے جنوری 2015 میں اس کی ریکارڈ فروخت دیکھی گئی۔ملک بھر میں عوام نے 3 لاکھ 99 ہزار ٹن پٹرول خرید ڈالا۔حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے باعث گزشتہ سال کے مقابلے جنوری 2015 میں اس کی فروخت میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انڈسٹری زرائع کے مطابق پٹرول اور سی ین جی کی قیمتوں کا فرق جو جنوری 2014 میں 56 فیصد تھا جنوری 2015 پٹرول سی این جی کے مقابلے 31 فیصد مہنگا رہا۔دوسری جانب رقم کی قلت کے باعث بجلی بنانے والے پاور پلانٹس کی جانب سے فرنس آئل کی خریداری جنوری 2015 میں گزشتہ سال کے مقابلے13 فیصد کم رہی۔گزشتہ ماہ بجلی کی پیداوار میں استعمل ہونے والے فرنس آئل کی فروخت 6 لاکھ 57 ہزار ٹن رہی۔

مزید :

کامرس -