دسمبر 2014ء کے دوران گڑ اور گڑ کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 10لاکھ ڈالر کی کمی

دسمبر 2014ء کے دوران گڑ اور گڑ کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 10لاکھ ڈالر کی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2013-14ء کے ماہ دسمبر کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں دسمبر 2014ء کے دوران گڑ اور گڑ کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 10لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں دسمبر 2013ء کے دوران 67لاکھ ڈالر مالیت کا گڑ اور اسکی مصنوعات برآمد کی گئیں تھیں جبکہ رواں مال سال میں دسمبر 2014ء کے دوران گڑ اور اسکی مصنوعات کی ملکی برآمدات کا حجم 57لاکھ ڈالر تک کم ہوگیا ۔ اسطرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں دسمبر کے دوران گڑ اور اسکی مصنوعات کی برآمدات میں دس لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

مزید :

کامرس -