12فیصد زائد رقبے پر آلو کی کاشت، 60لاکھ ٹن پیداوار حاصل ہوگی

12فیصد زائد رقبے پر آلو کی کاشت، 60لاکھ ٹن پیداوار حاصل ہوگی

  

 اسلام آباد(اے پی پی)گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سیزن کے دوران ملک میں 12فیصد زائد رقبے پر آلو کاشت کئے گئے اور ابتدائی اندازے کے مطابق رواں سیزن میں آلو کی 60لاکھ ٹن پیداوار حاصل ہونے کی توقع ہے ۔ ملک میں آلو کی طلب مجموعی پیداوار کے تقریباً 50فیصد کے برابر ہے ۔ زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ آلو کی بمپر پیداوار کے حصول سے ملک میں تقریباً 30لاکھ ٹن آلو ملکی ضروریات سے زائد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سیزن کے دوران بہتر موسمی حالات اور زیر کاشت رقبہ جبکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ آلو کی زیادہ پیداوار کے حصول کے بنیادی اسباب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ رواں سیزن میں آلو کی فی ایکڑ پیداوار گزشتہ سال کے مقابلہ میں 20فیصد تک زائد رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ضروریات کی تکمیل کے اور بچ جانے والے آلو کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے اور مقامی منڈیوں میں آلو کی قیمتوں میں کمی کے باعث کاشتکاروں کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ کیا جاسکتا ہے ۔

مزید :

کامرس -