آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس 10فروری کومنعقد ہو گی

آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس 10فروری کومنعقد ہو گی

  

 راولپنڈی(اے پی پی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس منگل 10فروری کوبھوربن میں منعقد ہو گی ۔ کانفرنس میں کراچی ،لاہور، فیصل آباد،سیالکوٹ ،خیبر پختونخواہ،کوئٹہ،گلگت بلتستان اور میرپور سمیت ملک بھر کے42 سے زائد چیمبرز کے صدور،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کے صدر میاں ادریس اور دیگر تاجر رہنما شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے اہم نکات می کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل میں تساہل ، ٹیکس نظام اور ٹیکس اصلاحات،بجلی و گیس بحران، امن و امان کی صورتحال،افراطِ زر،بیروزگاری اور بیرونی سرمایہ کاری کے فقدان جیسے مسائل شامل ہیں۔آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس کے موقع پر ان تمام مسائل پر ملک کی کاروباری برادری کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔ (tca/tar/mrn 1130:15)

مزید :

کامرس -