بھنڈی کی کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کی ہدایت

بھنڈی کی کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کی ہدایت

  

 فیصل آباد (بیورورپورٹ) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بھنڈی کی کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور سبز پری نامی قسم کاشت کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے تاکہ کاشتکارمذکورہ مشہور قسم کی کاشت سے اچھی پیداوار حاصل کرسکیں نیز بھنڈی توری کی بوائی کیلئے اچھے اگاؤ والا 10 سے 12 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیاگیاہے جس سے بمپر کراپ یقینی ہو سکتی ہے۔ اگر کاشت کے وقت مطلع ابر آلود اوردرجہ حرارت20ڈگری سینٹی گریڈسے کم ہو تو بھنڈی توری کی کاشت نہ کی جائے۔ کیونکہ اس سے بیج کااگاؤ متاثر ہو سکتاہے تاہم بیج کے بہترین اگاؤ اور بڑھوتری کیلئے درجہ حرارت 20 سے30ڈگری سینٹی گریڈ ہونا موزوں ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ بھنڈی توری کی فصل سال میں 2مرتبہ فروری مارچ اور جون جولائی میں کاشت کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ فروری مارچ میں کاشتہ فصل سے پیداوار اگست ستمبر تک جبکہ جولائی اگست میں کاشتہ فصل سے پیداوار اکتوبر نومبر میں حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار تیار شدہ زمین میں 75 سینٹی میٹر کے فاصلے پر پٹڑیاں بنا کر اس کے دونوں طرف دو سینٹی میٹر گہری لکیریں نکال لیں اور بیج کا کیرا کریں ۔انہوں نے کہاکہ 22 سینٹی میٹرکے فاصلے پر تین سے چار بیجوں کو چوکاکرکے بھی لگایاجاسکتاہے۔

مزید :

کامرس -