جنوبی افریقہ کو کٹلری اور سٹین لیس سٹیل کی برآمدات بڑھائی جائیں ،ہائی کمشنر نجم الثاقب

جنوبی افریقہ کو کٹلری اور سٹین لیس سٹیل کی برآمدات بڑھائی جائیں ،ہائی کمشنر ...

  

جوہانسبرگ ( بیورورپورٹ)پاکستان کی جنوبی افریقہ کیلئے برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران1کروڑ90لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد جنوبی افریقہ کیلئے پاکستانی برآمدات27کروڑ50لاکھ ڈالر سے بڑھ کر29کروڑ40لاکھ ڈالر ہوگئی ہیں۔جنوبی افریقہ میں پاکستانی سفیر نجم الثاقب نے گزشتہ روز پریٹوریا میں وزیر آباد سے تعلق رکھنے پاکستان کٹلری اینڈ اسٹین لیس اسٹیل مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو رکنی وفد سے ملاقات میں پاکستان سے جنوبی افریقہ کو کٹلری اور اسٹین لیس اسٹیل کی مصنوعات کی برآمد میں اضافے پر زور دیا۔پاکستان کٹلری اینڈ اسٹین لیس اسٹیل مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا وفد ان دنوں جنوبی افریقہ کی مارکیٹ کے جائزے کیلئے ڈربن،جوہانسبرگ اور پریٹوریا کے دورے پر ہے۔پاکستان میں کٹلری اور شکاری مصنوعات کی پیداوار میں وزیرآباد سرفہرست ہے جہاں مجموعی طور پر ان مصنوعات کی400سے زائد صنعتیں قائم ہیں جہاں مجموعی پید90فیصد ہوتی ہے ۔پاکستانی وفد جنوبی افریقہ کو کٹلری اور اسٹین لیس اسٹیل مصنوعات برآمد میں اضافے کیلئے کوشاں ہے اور مذکورہ دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مزید :

کامرس -