ایم ڈی پی ٹی وی ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں، جہانگیر خان

ایم ڈی پی ٹی وی ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں، جہانگیر خان
ایم ڈی پی ٹی وی ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں، جہانگیر خان

  

لاہور( کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز اتحا د یونین کے روح رواں جہانگیرخان نے کہا ہے کہ ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک جس طرح قومی ادارہ کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں اسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے وہ اس ادارہ کو ترقی کی منازل طے کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں جس کی بدولت قومی چینل دن بدن مقبولیت کے مزید ریکارڈ قائم کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ادارہ کے ملازمین کی ترقیوں کے لئے وہ جس طرح دلچسپی لے رہے ہیں وہ ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اسی لئے ملازمین ان کی قیادت میں ادارہ کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی وی قومی ادارہ ہے اور اس وقت نجی چینلز کی بھرمار کے باوجود وہ جس طرح مقبولیت حاصل کررہا ہے یہ خوش آئند ہے جہانگیر خان نے کہا کہ ملازمین کا وہ خیال رکھتے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ یونین بہت جلد چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کے لئے کوشاں ہے اور یونین کی خواہش ہے کہ کارکنان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر جلدازجلد حل کئے جائیں ۔

مزید :

کلچر -