مختلف ہیر اسٹائلز کا تجربہ اچھا لگتا ہے ، ادیتیہ رائے کپور

مختلف ہیر اسٹائلز کا تجربہ اچھا لگتا ہے ، ادیتیہ رائے کپور

  

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار ادیتیہ رائے کپور نے کہا کہ انہیں اپنے بالوں کے ساتھ مختلف ہیر اسٹائلز کا تجربہ اچھا لگتا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتیہ رائے کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ درحقیقت ان کے بال گھنگریالے ہیں لیکن انہیں اپنے بالوں کے ساتھ نئے ہیراسٹائلز کا تجربہ کروانا اچھا لگتا ہے کیونکہ اس سے ان کی مختلف شخصیت سامنے آتی ہے وہ دیکھنے میں بھی معمول سے ہٹ کر لگتے ہیں اس لیے یہ بات انہیں اچھی لگتی ہے ۔ وہ ہر تین سے چھ ماہ کے دوران اپنا ہیر اسٹائل تبدیل کرواتے ہیں۔ انہوں نے اس مقصد کیلئے سیلون کا تجربہ کار حجام بھرتی کیا جو نئے اور منفرد ہیر اسٹائلز کے خیال کو ان کے سامنے پیش کرتا ہے اور وہ ان میں سے مناسب اور نئے کا انتخاب کرتے ہیں ۔

مزید :

کلچر -