’’عورت ذات‘‘میں میرا رول منفرد اور روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہے،رزکمالی

’’عورت ذات‘‘میں میرا رول منفرد اور روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہے،رزکمالی
’’عورت ذات‘‘میں میرا رول منفرد اور روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہے،رزکمالی

  

لاہور(فلم رپورٹر)نجی چینل کے لئے بنائی جانے والی میگا ڈرامہ سیریل’’عورت ذات‘‘میں میرا رول منفرد اور روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہے میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔گزشتہ روز ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل رز کمالی نے کا کہ میں اس وقت مختلف چینلز کے لئے بنائے جانے والے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کررہی ہوں ۔پی ٹی وی ہوم سے نشر کی جانے والی میری ڈرامہ سیریل’’میرا ناخدا کوئی نہیں ‘‘کو غیر معمولی پذیرائی ملی ہے ۔رزکمالی نے بتایا کہ ’’میرا ناخدا کوئی نہیں‘‘میں زندگی کا ایک ناقابل فراموش رول ادا کیا ہے مجھے اپنے فنّی کیرئیر کے دوران جو عزت اور شہرت نصیب ہوئی ہے وہ بہت کم فنکاروں کو حاصل ہوتی ہے اس پر اپنے رب کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے۔

مزید :

کلچر -