شاعری سمجھنا ضروری ہے، رنبیر کپور

شاعری سمجھنا ضروری ہے، رنبیر کپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے فلمساز امتیاز علی اور دھن نگار ارشاد کمال کے ساتھ کام کر کے ان سے شاعری کی سوجھ بوجھ حاصل کرنے کی امید ظاہر کی۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ فلمساز امتیاز علی اور دھن نگار کے ساتھ فلم ’’ تماشا‘‘ میں کام کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں جو کہ شاعری کے بڑے شوقین ہیں ۔ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کی صحبت میں رہ کر وہ شاعری کی سوجھ بوجھ حاصل کرلیں گے ۔ شاعری ایسی چیز ہے جس کی سمجھ ہونا بے حد ضروری ہے تاکہ لفظوں کی گہرائی اور معنی سے آگاہ ہوا جاسکے ۔ وہ بھی آج کل یہی کر رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -