سٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں کام میری ترجیح ہے،وردہ
لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر وردہ نے کہا ہے کہ سٹیج ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کرنا میری ترجیح ہے اور آج کل مجھے مزید فلموں میں کام کرنے کی پیش کش بھی ہو رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وردہ نے کہا کہ میں نے انتہائی کم عرصہ میں سٹیج ڈراموں میں اپنا مقام حاصل کیا ہے جس کی بنیادی وجہ میری محنت اور اپنے کام سے مخلص پن ہے اور اب ڈراموں کیساتھ ساتھ فلموں میں کام کرنا بھی میری ترجیح ہے جس میں ضرور کامیاب ہو جاؤں گی۔ وردہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے مستقبل کے لئے جدت کے ساتھ منصوبہ بندی کی جائے ، اب وقت آ گیا ہے کہ فارمولہ فلموں سے پیچھا چھڑا یا جائے اور موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق فلمیں پیش کی جائیں۔ ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار سکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی کیونکہ جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پزیرائی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب دور یکسر بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگئی اور ایسی فلمیں بنانا ہونگیں جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈائریکٹرز کو اب جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کرنا چاہیے اور میرے خیال میں اسکے لئے بیرون ممالک سے کورسز بھی کرنے چاہئیں۔ ڈانس آرٹ کا حصہ ہے اس کے بغیر سٹیج ڈرامہ ادھورا ہے ‘ میں فحش ڈانس کے سخت خلاف ہوں صرف کلاسیکل ڈانس ہوناچاہیے جو حقیقت میں ایک آرٹ ہے ۔ مجھے شوبز کی دنیا میں زیادہ عر صہ نہیں ہوا لیکن میں نے مسلسل محنت سے اپنا مقام بنایا ہے جبکہ شوبز میں جلد کامیابی کے لئے کئی چور راستے ہیں ۔ سٹیج کا شعبہ ضرور تر قی کر رہا ہے ۔