انجم شیرازی نے مثنوی مولانا روم کی ریکارڈنگ مکمل کر لی
لاہور(پ ر) معروف گلوکار انجم شیرازی نے صوفیانہ کلام پر مبنی اپنی نئی البم ’’رومی‘‘ کے لئے ’’نَے نامہ (اردو)‘‘ کی ریکارڈنگ کرائی ہے۔مثنوی مولانا روم کا منظوم اردو ترجمہ ممتاز شاعر اور فارسی زبان و ادب کے ماہرا زھرمنیر نے نہایت دلکش زبان میں بڑے خوبصورت انداز سے کیا ہے ۔البم میں ’’نَے نامہ‘‘ کے علاوہ 20 حکایات بھی شامل ہونگی جن کی ریکارڈنگ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔واضح رہے کہ مثنوی کی دھن’بھیرویں‘ میں ہے جو خود انجم شیرازی نے تیار کی ہے۔