اصل خوشی اپنا پسندیدہ کام کر کے حاصل ہوتی ہے، ہریتک روشن

اصل خوشی اپنا پسندیدہ کام کر کے حاصل ہوتی ہے، ہریتک روشن

  

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار ہریتک روشن نے کہا ہے کہ اصل خوشی اپنا پسندیدہ کام کر کے حاصل ہوتی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کو حقیقی خوشی اچھی اداکاری کر کے حاصل ہوتی ہے کیونکہ یہ ان کا پسندیدہ کام ہے اور یہی ان کی خوشی کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ ہمیشہ نئے تجربے کے ساتھ کام کرتے ہیں اور اپنی اداکاری میں نیا پن لانے کی کوشش کرتے ہیں یہی ان کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ اداکار نے فلمی کیریئر کا آغاز سال 2000ء میں ’’ کہونہ پیار ہے ‘‘ سے کیا۔ اداکار نے متعدد ہٹ فلموں جن میں ’’ مشن کشمیر، لکشیا ، دھوم 2، کوئی مل گیا، کرش ، کرش 3، جودھا اکبر اور بینگ بینگ ‘‘ شامل ہیں میں کام کیا اور اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ۔ ان فلموں نے ریکارڈ بزنس کیا۔ انہیں اچھی اداکاری پر متعدد ایوارڈز بھی حاصل ہوئے ۔

مزید :

کلچر -