اتوار کی دوپہر عمران خان سے ملاقات ہوئی ، تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا : چوہدری سرور
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے درمیان ملاقات اتوار کی دوپہر بنی گالہ میں ہوئی تھی۔چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا جبکہ عمران خان نے انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی تھی۔
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان
چوہدری سرور نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا جبکہ اس کا فیصلہ دوستوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور کو تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی کی جگہ تحریک انصاف کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔