چین میں ریاست کے راز چوری کر نے کے شبہ میں کینیڈا کا شہری گرفتار

چین میں ریاست کے راز چوری کر نے کے شبہ میں کینیڈا کا شہری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (این این آئی)چین نے کہا ہے کہ ریاست کے راز چوری کرنے کے شبے میں کینیڈا کا ایک شہری اس کی حراست میں ہے ٗ اس کی بیوی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کیون اور جولیا گیرٹ نامی اس مسیحی جوڑے کو جو شمالی کوریا کی سرحد پر ڈینگ ڈانگ کے علاقے میں ایک کافی شاپ چلاتے تھے کو چھ ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان پر دفاعی راز چوری کرنے کا شبہ ہے۔دوسری جانب کینیڈا کی حکومتِ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کے بارے میں بہت فکر مند ہے۔ کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ اگرچہ ہم جولیا گیرٹ کی رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔مگر کینیڈا کی حکومت کو کیون گیرٹ کی حراست پر شدید تشویش ہے اور یہ معاملہ ہم نے اعلیٰ چینی قیادت کے سامنے اٹھایا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -