ایران داعش کو علاقے کیلئے خطرہ سمجھتا ہے، حیدرالعبادی

ایران داعش کو علاقے کیلئے خطرہ سمجھتا ہے، حیدرالعبادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میونخ (اے پی پی) عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ ایران داعش کو علاقے کیلئے خطرہ سمجھتا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میونخ سیکیورٹی اجلاس سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ داعش جیسے دہشتگرد گروہ کے خلاف مہم سے متعلق عراق کیلئے ایران کی مسلسل حمایت قابل تعریف ہے ، مختلف شعبوں خاص طور سے سیکیورٹی کے شعبے میں ایران اور عراق کے دو طرفہ تعلقات کافی فروغ پا رہے ہیں۔ عراق کے وزیراعظم نے ایران کے ساتھ عراق کی مشترکہ طویل سرحدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی اور مغربی سرحدوں میں بدامنی پائی جانے کے باوجود ایران و عراق کی سرحدیں دوستی و استحکام کی حامل ہیں اور عراق کی حکومت، علاقے کے تمام ملکوں کیساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہاں ہے۔

مزید :

عالمی منظر -