پیرس کی جامع مسجد کے منتظم اور امام \"داعش\" کی ہٹ لسٹ پر آ گئے

پیرس کی جامع مسجد کے منتظم اور امام \"داعش\" کی ہٹ لسٹ پر آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیر س(آن لائن)شدت پسند تنظیم دولت اسلامی\"داعش\" کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد فرانسیسی وزارت داخلہ نے پیرس جامع مسجد الکبیر کے منتظم دلیل ابوبکر اور امام حسن شلغومی کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرانسیسی وزارت داخلہ کی جانب سے دونوں شخصیات کو سکیورٹی کی فراہمی کا فیصلہ اس وقت کیا جب \"داعش\" کی جانب سے انٹرنیٹ پر ایک بیان پوسٹ کیا گیا تھا جس میں دلیل ابوبکر اور پیرس مسجد کے امام وخطیب حسن شلغومی کو \"منافق\" قرار دے کر انہیں واجب القتل قرار دیا تھا۔ ویڈیو بیان میں داعش نے فرانس میں موجود پانے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ دلیل اور حسن شلغومی کا کام تمام کر دیں۔دلیل ابوبکر اور حسن شلغومی کو سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ پیرس میں اسلام فوبیا کے خلاف سرگرم نیشنل آبزرویٹری کے چیئرمین عبداللہ زکری کے مطالبے پر کیا گیا۔ زکری نے بتایا کہ میں نے انٹرنیٹ پر \"داعش\" کی جانب سے مبینہ دھمکی آمیز بیان دیکھتے ہی میں نے وزارت داخلہ کو اس کے بارے میں مطلع کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ داعش کی ہٹ لسٹ میں شامل دونوں اہم شخصیات کو سکیورٹی فراہم کرے۔فرانسیسی وزارت داخلہ نے بھی \"داعش\" کی جانب سے پوسٹ کیے گئے دھمکی آمیز بیان دیکھا جسے بعد ازاں فرانس میں سوشل میڈیا کے صفحات سے ہٹا دیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -