جنوبی افریقہ کے معروف ناول نگار آندرے برِنک انتقال کر گئے

جنوبی افریقہ کے معروف ناول نگار آندرے برِنک انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ ۔ 8 فروری (اے پی پی) جنوبی افریقہ کے معروف ناول نگار آندرے برِنک 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کی پریس ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ وہ ہالینڈ سے اپنے آبائی شہر کیپ ٹاؤن آتے ہوئے دوران سفر ہی وفات پا گئے۔ وہ متعدد مرتبہ ادب کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیے گئے تھے۔ برنک ان مصنفین کے گروہ کا ایک اہم حصہ تھے

، جنہوں نے مقامی افریقان زبان میں ادب تخلیق کرتے ہوئے بھی نسلی تعصب کی نفی کی۔ انہوں نے انگریزی زبان میں بھی متعدد کتابیں تصنیف کیں۔

مزید :

عالمی منظر -