یمن میں حوثی \'بغاوت\' سے علاقائی سلامتی کو خطرہ ہے ‘ جی سی سی

یمن میں حوثی \'بغاوت\' سے علاقائی سلامتی کو خطرہ ہے ‘ جی سی سی

  

دبئی (آن لائن)خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے یمنی دارالحکومت میں شیعہ حوثی باغیوں کی طرف سے اقتدار پر قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے حوثی باغیوں پر الزام عاید کیا کہ انہوں نے ایک اہم عرب ملک میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے پرامن سیاسی حل کی کوششوں کو ناکامی سے دوچار کیا ہے۔العربیہ\' نیوز چینل کے مطابق جی سی سی نے یمنی پارلیمنٹ کی تحلیل سے متعلق دستوری اعلان کو امن عمل کے لئے انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ \'بغاوت\' سے ملک \'اندھیری سرنگ\' بں جائے گا۔جی سی سی نے کہا کہ یمن میں سکیورٹی صورتحال کا علاقے کے حالات پر براہ راست اثر انداز ہونے کا اندیشہ ہے، اس لئے جی سی سی اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے ہر اقدام اٹھائے گی۔خلیجی ممالک نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ بحران کے حل کے سلسلے میں کوششیں تیز کریں۔ بیان میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل پر بھی زور دیا گیا کہ وہ متعلقہ قراردادوں کو نافذ کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔درایں اثنا شیعہ ملیشیا کے سربراہ عبدالمالک حوثی نے ہفتے کے روز اپنا اقتدار مضبوط کرنے کے لئے صدارتی کونسل تشکیل دینے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تمام یمنیوں اور ہمسایہ خلیجی ریاستوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -