دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہئے،جان کیری

دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہئے،جان کیری

  

میونخ(آن لائن) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ دہشت گردی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے‘ دہشت گردی کیخلاف سب کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا‘ دہشت گردوں کا تعلق کسی رنگ و نسل اور مذہب سے نہیں ان کیخلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمنی کے شہر میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جان کیری نے سانحہ پشاور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سفاک درندوں نے بیدردی سے پشاور کے آرمی پبلک دکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔ وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرائن بحران کے حل کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔ یوکرائن بحران پر تمام ممالک متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش نے اردن کے پائلٹ کو بھی جلادیا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -