بن غازی شہر کو دہشت گردوں سے مکمل طور پاک کر لیا جائے گا، جنرل خلیفہ خفتر

بن غازی شہر کو دہشت گردوں سے مکمل طور پاک کر لیا جائے گا، جنرل خلیفہ خفتر

  

طرابلس(اے پی پی) لیبیا میں شدت پسندوں کے خلاف فوج کے آپریشن کے انچارج جنرل خلیفہ خفتر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ان کی کارروائی نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب بن غازی شہر کو دہشت گردوں سے مکمل طور پاک کر لیا جائے گا۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل خلیفہ خفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد اب بھاگ رہے ہیں اور جلد ہی بن غازی اور لیبیا کے دوسرے شہروں سے شدت پسندوں کا مکمل طور پر صفایا کر لیا جائے گا۔ دوسری جانب امریکا اور پانچ بڑے یورپی ملکوں نے لیبیا میں جاری مسلسل سیاسی اور سیکیورٹی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واشگنٹن کی جانب سے جاری ایک بیان میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی اور ذرائع آمدن کے محدود ہونے کے باعث لیبیا کی معیشت تباہی کے دھانے پرآ پہنچی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -