میونخ میں سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر نیٹو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

میونخ میں سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر نیٹو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  

میونخ(اے پی پی) جرمنی کے شہر میونخ میں سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر نیٹو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے یوکرین کے مسئلے پر روس کے ساتھ اختلافات پیدا ہونے میں نیٹو اور جرمنی کے کردار پر اعتراض کیا۔ مظاہرین نے ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں جرمنی کے نیٹو سے علیحدہ ہوجانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ مظاہرہ میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر کیا گیا جس میں مشرقی یوکرین میں حالیہ تشدد میں اضافے کا جائزہ لیاجارہا ہے۔

مظاہرے میں شریک ایک شخص نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جرمنی کا موقف زیادہ مخاصمانہ ہو گیا ہے اور ہمارا خیال ہے کہ یہ ان پالیسیوں کا ذمہ دار ہے کہ جو نیٹو نے روس کے خلاف اختیار کی ہیں۔ جرمنی کا اس میں اہم کردار ہے اور ہم اس پر احتجاج کرتے ہیں۔ ایک اور شخص نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ نیٹو کے بجائے وارسا پیکٹ جیسا ایک اور معاہدہ ہونا چاہیے، ہمارا خیال ہے کہ اقوام متحدہ کو ہی عالمی امن کا ذمہ دار ہونا چاہیے۔

مزید :

عالمی منظر -