امریکہ کی قیادت میں یک قطبی عالمی نظام ناقابل قبول ہے:روس

امریکہ کی قیادت میں یک قطبی عالمی نظام ناقابل قبول ہے:روس

  

ماسکو(اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں یک قطبی عالمی نظام روس کے لئے ناقابل قبول ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ولادیمیر پوتین نے روس کی خود مختار لیبریونین کی فیڈریشن کے اجلاس میں کہا کہ اس وقت عالمی سطح پر امریکہ کی قیادت میں یک قطبی نظام کا مقابلہ کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ روس کے صدر نے کہا کہ اقتصادی پابندیوں کی صورت میں روس پراقتصادی دباؤ کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ ولادیمیرپوتین نے مزید کہا کہ یوکرین کے سلسلے میں روس کے موقف کے باعث مغرب نے اس پر جو پابندیاں عائد کر رکھی ہیں وہ ناجائز ہیں اور پابندیوں سے ماسکو کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ کسی ساتھ حالت جنگ میں نہیں ہیں، ہم کسی کے ساتھ جنگ کا منصوبہ نہیں رکھتے بلکہ مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -