برازیل ‘ بینک چوروں کیخلاف کارروائی ٗ13 ملزمان ہلاک

برازیل ‘ بینک چوروں کیخلاف کارروائی ٗ13 ملزمان ہلاک

  

سلواڈور(این این آئی)برازیل کے شہر سلواڈور میں پولیس نے بینک چوروں کیخلاف کارروائی کرکے 13 ملزمان کو ہلاک کردیا برازیلین پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان بینک لوٹنے کی پلاننگ کر رہے تھے برازیل کے شمال مشرقی صوبے باہیا کے شہر سلواڈور میں پولیس نے ممکنہ بینک چوروں کے گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے کی فائرنگ کر دی، پولیس مقابلے میں 13 ملزمان ہلاک جبکہ ایک پولیس سارجنٹ سمیت 3 ملزمان بھی زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔ملزمان کا باقی گروہ فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی۔

مزید :

عالمی منظر -