عراق‘ نامعلوم طیارے نے داعش کیلئے ہتھیاروں کی کھیپ گرادی

عراق‘ نامعلوم طیارے نے داعش کیلئے ہتھیاروں کی کھیپ گرادی

  

بغداد (اے پی پی) عراق میں ایک نامعلوم طیارے نے داعش کے لئے ہتھیاروں کی کھیپ ایک بار پھر گرائی ہے۔ ایرانی ریڈیو کے مطابق صوبہ الانبار کے ایک مقامی عہدیدار نے بتایا کہ ایک نامعلوم طیارے نے الرمادی کے قریب داعش کے لئے ہتھیاروں کی کھیپ گرائی ہے۔ داعش کے لئے ہتھیارو ں کی یہ کھیپ الرمادی کے مغرب میں الرطبہ کے علاقے میں گرائی گئی۔ مقامی عہدیدار کا کہنا ہے کہ داعش کے عناصر نے ہتھیاروں کی یہ کھیپ جمع کی اور اپنے ساتھ لے گئے۔ اس سے پہلے دسمبر میں بھی عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں ایک طیارے نے داعش کے لئے ہتھیاروں کی کھیپ گرائی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -