قوم کو سنہرے خواب دکھانے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا،جہانگیرالحسن

قوم کو سنہرے خواب دکھانے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا،جہانگیرالحسن
قوم کو سنہرے خواب دکھانے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا،جہانگیرالحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)روڈی پورٹ کے سماجی رہنما جہانگیرالحسن نے کہاکہ قوم کو سنہرے خواب دکھانے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا اور بہت جلد اقربا پروری اور مفاد پرستی کی سیاست کا دور ختم ہونے والا ہے جہانگیرالحسن نے کہا کہ آنے والا وقت مفاد پرست اور عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنے والے حکمرانوں کے احتساب کا وقت ہے ،اب عوام اپنا لیڈر خود چنے گی ،عوا م باشعور ہوچکے ہیں وہ آئندہ کسی وڈیرے یا جاگیر دار کی چکنی چپڑی باتوں میں نہیں آنے والے ،روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا ،پہلے کی جانے والی غلطیاں دوبارہ دہرائی جارہی ہیں ،اگر عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکا را نہ دلایا گیا تو بہت جلد اس حکومت کے خلاف بھی ملک گیر ریلیاں اور احتجاج کے لیے لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے ،سردیوں کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ برداشت کی جارہی ہے لیکن جب گرمیوں میں ایسے ہی لوڈ شیڈنگ کی گئی تو یہ عوام خود بخود سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور ہوجائے گی اس لیے حکومت کو چاہیے کہ اگر اپنے پانچ سال پورے کرنا چاہتے ہیں تو عوام اور اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا حل نکالنا ہوگا۔

مزید :

عالمی منظر -