بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی حکومت کی بحران کے خاتمے پر عملی قدم ہے،راشد بشیر سیال

بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی حکومت کی بحران کے خاتمے پر عملی قدم ہے،راشد بشیر ...
بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی حکومت کی بحران کے خاتمے پر عملی قدم ہے،راشد بشیر سیال

  

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)پاکستان مسلم لیگ ن روڈی پورٹ کے صدرراشد بشیر سیال نے کہاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی حکومت کی بحران کے خاتمے پر عملی قدم ہے اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب بجلی بحران سمیت دیگر بحرانوں پر بھی قابو پالیا جائے گا۔روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی بحران کے حل کے لے ملک میں مزید پانچ پروجیکٹ شروع کردیے گئے ہیں جن سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید کمی ہوگئی سابقہ حکومت نے ملک کو سوائے بحرانوں کے کچھ نہیں دیاجب سے پاکستان مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی ہے ملک ترقی کی طرف بڑھتا چلا جارہا ہے ۔راشد بشیر سیال نے مزید کہاکہ وطن عزیز انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ہر شہری کو چاہیے کہ وہ ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔

مزید :

عالمی منظر -