حکومت کے کھوکھلے نعرے عوام کومسائل سے چھٹکار ا نہ دلا سکے،ملک حماد علی

حکومت کے کھوکھلے نعرے عوام کومسائل سے چھٹکار ا نہ دلا سکے،ملک حماد علی
حکومت کے کھوکھلے نعرے عوام کومسائل سے چھٹکار ا نہ دلا سکے،ملک حماد علی

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف روڈی پورٹ کے راہنما ملک حماد علی نے کہاکہ حکومت کے کھوکھلے نعرے عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکار ا نہ دلا سکے انہوں نے کہاکہ بجلی ،گیس اور دیگربحرانوں سے ملک کو باہر نکالنے والی پاکستان مسلم لیگ ن عوام کو صرف جھوٹے وعدے کرتی رہی ،اقتدار سے قبل موجودہ حکومت بجلی کی بحران کو نوے دن کے اندر ختم کردیں گے لیکن دوسال گزرنے والے ہیں ابھی تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،گیس کی لوڈ شیڈنگ برقرار ہے ملک حماد علی نے کہاکہ اب اس ملک کو صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف ہی ان بحرانوں سے نکال سکتی ہے میرے قائد عمران خان اٹھارہ کروڑ عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی کرنے والے حکمرانوں کے خلاف جنگ لڑرہا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ان مفاد پرست ٹولوں کو وطن سے بھگا دیں گے ،

مزید :

عالمی منظر -