او آئی سی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے، خصوصی نمائندہ برائے کشمیر
جدہ (محمد اکرم اسد سے) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار او آئی سی کے کشمیر پر خصوصی نمائندہ نے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب جو قونصل جنرل کی رہائش گاہ کے وسیع لان میں ہوئی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خصوصی نمائندہ نے کہا کہ انہوں نے کشمیر کے کئی دورے کئے ہیں، کشمیر کے مسئلہ کا حل پرامن مذاکرات میں ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی دو طرفہ مذاکرات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ دن ہمیں ان شہداء کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی جانیں کشمیر کی آزادی کے لئے دیں اور ان کی کی ہوئی یہ جدوجہد آج پوری دنیا میں زبان زد عام ہے۔ مہمان خصوصی سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں دونوں ملکوں کے کئی دورے کئے اور ان کی قیادت سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ انہوں نے کہا کشمیر بس سروس کو بند کردینا ٹھیک نہیں، یہ انسانی حقوق ک ے خلاف ہے۔ قونصل جنرل آفتاب احمد کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان چٹان کی طرح کشمیریوں کے ساتھ ان کی حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور مسئلے کے پرامن حل کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پاس کردہ قرار دادوں پر عملدرآمدہی سے ممکن ہے جو کشمیری عوام کا مطالبہ ہے۔ قونصل جنرل نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر ایک اہم دن ہے اور پاکستان اپنی مضبوط اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت سے کشمیری عوام کے لئے اعادہ کرتا ہے۔ آفتاب کھوکر نے بین الاقوامی برادری سے کہا کہ وہ کشمیر ی عوام کے حق کے لئے آواز بلند کرے اور یو این او کی سیکیورٹی قونصل کے پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا حق دلانے کے لئے اپنا حق ادا کرے۔ انہوں نے کنٹرول لائن پر حالیہ خلاف ورزیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2003ء کا سیز فائر معاہدہ پر عملدرآمد ہوگا اور اس کا احترام کیا کائیگا۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ کشمیری صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں ان کو ان کا حق دے کر علاقے کو پرامن بنایا جاسکتا ہے۔ کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعود پوری نے مہمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کشمیریوں کے انسانی حقوق کو پامال کرنے کی خدمت کی اور کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ تقریب میں او آئی سی کے سابق نمائندہ خصوصی کشمیر عزت کمال مفتی، اسٹنٹ سیکرٹری جنرل نعیم خان، سیاسی امور کے نامی گوشنو، سیکرٹری جنرل کے مشیر عبدالمصفر نجاری نے خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستانی کمیونٹی اور کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت اس موقع پر قونصل جنرل نے فوٹو ایگزیبیشن کا بھی افتتاح کیا جو کشمیریوں کی جدوجہد اور ان پر بھارتی ظلم و ستم خود بول رہا ہے۔ تقریب کا قرآن پاک کی تلاوت سے آغاز ہوا اور ڈپٹی قونصل جنرل آصف میمن نے نقابت کے فرائض انجام دئیے، کشمیرکمیٹی کے سیکرٹری جنرل منیر گوندل ناسازی طبیعت کی بنا پر شرکت نہ کرسکے۔