محمود آباد میں سرچ آپریشن، متعدد افراد زیر حراست

محمود آباد میں سرچ آپریشن، متعدد افراد زیر حراست
محمود آباد میں سرچ آپریشن، متعدد افراد زیر حراست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ اور رینجرز کے درمیان کشیدگی کے بعد رینجرز کی جانب سے محمود آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹر انچارج رفیق راجپوت پر سانحہ 12 میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے جس کی ایم کیو ایم نے بھر پور مذمت کی ہے جبکہ اس کے بعد رینجرز کی جانب سے محمودآباد میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے ۔رینجرز ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی ہے جبکہ متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -