پنجاب یونیورسٹی :ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام سیمینار
لاہور(خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام \"Research Methodologies, Breaking the Myths and Benefits of Patents\"کے موضوع سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم،انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد انجینئرظہور سرور ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد خان،مختلف صنعتوں کے نمائندگان، فیکلٹی ممبران اور طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ظہور سرور نے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے ریسرچ کے طریقہ کار، اقسام، اہمیت اور Patentsکو رجسٹرڈ کرانے کے طریقوں پرسیر حاصل گفتگو کی۔ ڈاکٹر حسن مبین عالم نے کہا کہ کالج میں سیمینارز کے علاوہ بزنس گالا، جاب فیئرو دیگر ہم نصابی سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی جس سے طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ خود اعتمادی کے فروغ میں مدد ملے گی۔