سٹی ڈسٹرکٹ سکول ٹاؤن شپ کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

سٹی ڈسٹرکٹ سکول ٹاؤن شپ کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

  

لاہور(وقائع نگار)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمٹ بوائز ہائی سکول بلاک نمبر 15 ٹاؤن شپ کی سکول مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس سینئیر ہیڈ ماسٹر شاہد محمود کی صدارت میں ہواجنہیں سما جی رہنما محمد سرفراز خان ، مقصود احمدطاہر ، اصغر علی، چو ہدری عبدالغفور ، مظہر الحق ، نذ یر احمد ، اور ظفر اقبال نے شرکت اجلاس میں سکول کی سیکو رٹی کے حوالے سے غورو خوض کیا گیا اور سکیو رٹی کے صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا گیا ۔شاہد محمود نے بتایا کے 1500 فٹ دیوار پر خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں ، خصوصی ctv کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں ، سیکورٹی گارڈ بھی تعینات کر دیا ہے ۔ شاہد محمود اور سرفراز خان نے کہا کہ ہم انشاللہ دھشت گردوں کا دٹ کر مقابلہ کریں گے اور ان کا خاتمہ کر کہ دم لیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -