شعبہ صحت میں انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کی منظوری قابل تحسین فیصلہ ہے، بشیر مہدی

شعبہ صحت میں انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کی منظوری قابل تحسین فیصلہ ہے، ...

  

 لاہور ( جنرل رپورٹر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے شعبہ صحت میں جامع اصلاحات کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کی منظوری قابل تحسین فیصلہ ہے جس کے تحت پنجاب میں تمام تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹرز ہسپتالوں میں صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے تیز رفتاری سے جامع اصلاحات کی جائیں گی تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر زہسپتالوں میں ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل سٹاف کی منظورشدہ آسامیوں پر فی الفور بھرتی کا فیصلہ درست وقت پر کیا گیا ہے عوام کو معیاری اورجدید طبی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے صحت کے شعبہ میں انقلابی نوعیت کی اصلاحات لارہے ہیں ۔  ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اورعملے کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے کیلئے فوری اقدامات اٹھاکر ہی بہتر ی لائی جاسکتی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -