مدارس کی رجسڑیشن پر پابندیاں قبول نہیں، علامہ نیاز نقوی

مدارس کی رجسڑیشن پر پابندیاں قبول نہیں، علامہ نیاز نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( پ ر) وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ نئے مدارس کی رجسٹریشن پر پابندیاں قبول نہیں کی جائیں گی حکومت لوگوں کو تعلیم فراہم کرنے میں ناکام تو ہے ہی مدارس دینیہ جوکہ قرآن و حدیث اور تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کے مراکز ہیں، حکومت کو ان سے کیا خطرہ ہے علما کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کا تعاقب کرے مدارس کے طلبا و طالبات کو تنگ نہ کرے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ وفاقی وز یر داخلہ نے دس فیصدمدارس پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام تو عائد کیا مگر ان کی نشاندہی نہیں کی۔ جوکہ دینی مدارس کی قیادت میں تشویش کا باعث ہے۔   ا ن کا کہنا تھاکہ مدارس کی رجسٹریشن کے لئے 2005ء میں اس وقت کے وزیر مذہبی امور اعجازالحق سے اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے ہٹ کر کسی قسم کی پالیسی کو قبول نہیں کریں گے۔  طے شدہ معاملات کو متنازع نہ بنایا جائے، اگر حکومت کو مشکلات ہیں توتمام مسالک کے مدارس کی قیادت کو اعتماد میں لے کر پالیسی تشکیل دے۔ یک طرفہ کارروائیوں سے بداعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ جو کہ قبول نہیں۔