مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوف زدہ ہوکرعمران روز نیا اعلان کرتے ہیں، ارشد جٹ

مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوف زدہ ہوکرعمران روز نیا اعلان کرتے ہیں، ارشد جٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( پ ر) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ عمران خان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوف زدہ ہوکر روز نیا اعلان کرتے ہیں عمران خان نے خیبرپختون خواہ میں عوام کو ڈاکے ، ناکے اور فاقے دئیے ہیں وہاں کے عوام عمران خان کی تلاش میں ہیں وہ ڈھونڈ رہے ہیں کہ جنہیں ہم نے ووٹ دئیے وہ کہاں ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان بنی گالہ کو خیبرپختون خواہ کا حصہ سمجھ رہے ہیں اسلئے وہ بنی گالہ میں بیٹھ کرخیبرپختون خواہ کی حکومت چلانا چاہتے ہیں کئی ماہ تک وہ کنٹینر پربیٹھ کر خیبرپختون خواہ کی حکومت چلاتے رہے جبکہ پرویز خٹک بھی ان کا ساتھ دیتے رہے عمران خان جن کے خلاف علم بغاوت لے کر میدان میں نکلے وہی ان کے دائیں اور بائیں کھڑے ہیں ۔   ان کی وجہ سے تحریک انصاف میں نظریاتی گروپ قائم ہوا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ تحریک انصاف میں مزید تقسیم ہوگی عمران خان تنہا رہ جائیں گیعمران کرکٹ کے کھلاڑی ہیں وہ سیاستدان نہیں،اسلئے وہ سیاست نہیں جانتے۔